• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں شدید سردی کا 128سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کڑکڑاتی سردی میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔اس حوالے سے روسی محکمہ موسمیات کے موسمی مرکز فوبوس کے معروف ماہر میخائل لیوس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں سرد موسم کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، گزشتہ رات درجہ حرارت منفی21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں روزانہ سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
تازہ ترین