پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے ملک بھر میں مظاہرے کرکے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو عوامی حمایت کے بغیر وزیراعظم رہنے کا حق نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مظاہروں کے انعقاد پر پی پی پی کی مقامی تنظیموں اور جیالوں کا شکرگزار ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر عمران خان کی جانب سے مہنگائی میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔