• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور تحریک انصاف میں شامل

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی مرکزی رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

 خیبر پختونخوا وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غضنفر بلور اتوار کو باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ 

میڈیا رپورٹس مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ 

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، 

اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔ غضنفر بلور اے این پی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، وہ اے این پی رہنما بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ 

دوسری جانب اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور غیرسیاسی شخصیت ہیں، وہ سیاست میں غیرفعال ہیں انکے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین