• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گو خوشی کی ہے گھڑی، پَر آنکھ جانے کیوں ہے نم

کیوں نہیں اُٹھتے ترقّی کی طرف اپنے قدم

کیوں ہمارے واسطے لکھے ہیں سب رنج و اَلم

کس سے حالِ دل کہیں اب کون رکھے گا بھرم

قائدِاعظم بہت ہیں آپ سے شرمندہ ہم

آپ کی تصویر ہر دفتر میں گھر میں عام ہے

مَرد و زَن کے لب پہ گویا آپ ہی کا نام ہے

جانتے ہیں سب کہ کیسا آپ کا پیغام ہے

گام زن ہونا ہی اُس پہ سب سے مشکل کام ہے

قائدِاعظم بہت ہیں آپ سے شرمندہ ہم

ہم نہیں ہیں آج بھی دنیا میں بے حد نام وَر

اور ہیں تعلیم سے تحقیق سے بھی بے خبر

ہیں ہمارے منتظر ارض و سما، یہ بحر و بر

کب مسخر ہوں گے ہم سے اے قمرؔ! یہ خشک و تر

قائدِاعظم بہت ہیں آپ سے شرمندہ ہم

تازہ ترین