وزیرِ اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غلط امیدواروں کا انتخاب ان غلطیوں کا کلیدی سبب تھا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریکی حکمتِ عملی کی اب میں خود نگرانی کروں گا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی۔