• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، سٹی میئر کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، ریٹرننگ آفیسر


خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ بنوں سٹی میئر کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 286 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں صبح 9 بجے کی جائیگی۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر جے یو آئی کے عرفان اللّٰہ درانی نے 59844 اور پی ٹی آئی کے اقبال جدون نے 43398 ووٹ لیے تھے۔

تازہ ترین