• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 87 سالہ معمر شخص کی پوتی کے ہمراہ گریجویشن مکمل

امریکا میں 87 سالہ معمر شخص نے اپنی پوتی کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری مکمل کرلی۔

امریکی کالج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ادارے نے اپنے کالج سے ایک 87 سالہ شخص کی گریجویشن کی تکمیل سے متعلق بتاتے ہوئے ان کی پوتی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

کالج نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہمارے ادارے میں ایک بہت ہی خاص بات یہ ہوئی ہے کہ ایک شخص نے اپنی پوتی کے ہمراہ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

87 سالہ شخص نے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ان کی پوتی نے اپنا بی اے ابلاغ عامہ مکمل کیا ہے۔

امریکی کالج نے اپنی پوسٹ میں دادا اور پوتی کی تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

تازہ ترین