• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، ٹوئٹر فیڈ
فوٹو، ٹوئٹر فیڈ

سوشل میڈیا پر کچھوے کی مدد کرتے ہوئے ایک بھینس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بھینس کی خوب وائرل ہوتی ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مدد کرنے کے لیے عقل کا ہونا ضروری نہیں بلکہ یہ حس جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھینس اپنے سینگھ کی مدد سے پیٹھ کے بَل ہو جانے والے بے آسرا کچھوے کو سیدھا کر رہی ہے تا کہ وہ چلنے کے قابل ہو سکے۔

بھینس کے اس احسن اقدام کو چڑیا گھر میں گھومنے کی غرض سے آئے لوگوں کی جانب سے نہ صرف کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جا رہا ہے بلکہ تالیاں بجاکر بھینس کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ متاثر کُن ویڈیو تیزی سے لائیک اور شیئر کی جا رہی ہے۔