• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں عبادت گزاروں کی کمی، خالی گرجا گھر دکانوں اور مکانوں میں تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی میں عبادت گزاروں کی کمی، خالی گرجا گھر دکانوں اور مکانوں میں تبدیل، عیسائیت پر عمل کرنیوالے گھٹتے جا رہے ہیں، چرچ ٹیکس اور عبادت میں شرکت کم ہونے سے مالی دباؤ کا شکار، سینکڑوں گرجا گھروں کو کمیونٹی سینٹرز، لائبریری اور ثقافتی ہالز بنا دیا گیا، تاریخی و مذہبی ورثے کے تحفظ پر بحث جاری ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں عیسائیوں کی باقاعدہ عبادت میں شرکت مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گرجا گھر خالی یا جزوی طور پر غیر استعمال شدہ ہو چکے ہیں۔ چرچ ٹیکس ادا کرنے والوں اور عبادت گزاروں کی تعداد گھٹنے سے کلیسائی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے بہت سی عبادت گاہیں بند کرنے یا فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید