• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز نے نواسی کی آواز میں پیغام شیئر کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر صاحبزادی مریم نواز نے نواسی کی جانب سے منفرد پیغام شیئر کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انسٹاگرام پر نواز شریف کی تصویروں پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مریم نواز کی نواسی سرینا اپنے پرنانا کے لیے برتھ ڈے کی مناسبت سے گیت گا رہی تھیں۔

اپنی پوسٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’سرینا کی جانب سے اپنے پرنانا کو سالگرہ کی مبارکباد۔‘

دوسری جانب مریم نواز نے ایک نئی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’خوشحال پاکستان کے معمار، کروڑوں پاکستانیوں کی امید اور ملک میں سویلین بالادستی کے مشعل بردار کو یوم پیدائش مبارک ہو۔‘

نائب صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی لکھا کہ ’اللّٰہ کی مدد اور رحمت ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔‘

تازہ ترین