• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، تاجر کی بازیابی کے لیے 3 روز سے آپریشن جاری

راجن پور میں کچے کے علاقے میں تاجر کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے اب تک ڈاکوؤں کے 45 سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تاجر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہوائی میں درج ہے۔

تازہ ترین