• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بلال یاسین کو ٹیلی فون، خیریت معلوم کی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے زخمی بلال یاسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بلال یاسین سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی محفوظ رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر لاہور کے علاقے موہنی روڈ میں فائرنگ کی گئی ہے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے بلال یاسین پر فائرنگ کی۔

بلال یاسین کو میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو تین گولیاں لگیں ہیں، دو پیٹ میں اور ایک گولی ٹانگ پر لگی۔

تازہ ترین