ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دی نیوز کے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عدالت سے یہ فیصلہ کالعدم قرار دینے کی التجا کرتے ہیں۔
عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں دی نیوز کے صحافیوں پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ پریس کی آزادی کا تحفظ کرنا اور صحافیوں کو ان کی ذمے داریاں ادا کرنے کی آزادی دینا عوامی مفاد میں ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ عدلیہ بیرونی دباؤ سے آزاد رہے۔