• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو حق دو تحریک شروع کریں گے، مولانا ہدایت الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ʼʼحق دو گوادر کو ʼʼتحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان کو حق دو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد دس لاکھ لوگوں کو کوئٹہ سے اسلام آباد لے کر جائیں گے۔ریاستی اداروں کو سوچنا چاہئے کہ جو لوگ انتخابات میں حصہ لیتے تھے وہ اب پہاڑوں پر کیوں چلے گئے۔سی پیک کا وجود بلوچستان میں ہے ہی نہیں۔بلوچستان کی تباہی میں جاگیر دار اور سردار برابر کے شریک ہیں، جو لوگ آج باپ میں ہیں اس سے قبل یہی لوگ پیپلزپارٹی اور اس سے پہلے مسلم لیگ ن میں تھے۔کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ہم نے گوادر میں دھرنا دیا لیکن بدقسمتی سے اس دوران کترینہ کیف کی شادی ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں کوریج نہیں ملی۔ اگر بلوچ عوام کو کلبھوشن یادیو جتنی عزت بھی دی جائے تو مسائل ہو سکتے ہیں، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچ عوام کا ہے، ہم وسائل کے لحاظ سے دنیا کے امیر ترین لوگ ہیں لیکن ہم بخار کے علاج کے لئے بھی کراچی آتے ہیں، کیا ہم ترقی کے خلاف ہو سکتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے وسائل سب سے پہلے ہمارے اوپر خرچ کئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید