• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں آج رات طوفان اور شدید برف باری کا امکان


خوب صورت ترین سیاحتی مقامات مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید موسمی صورتِ حال کے  پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی، مری اور گرد و نواح میں آج رات طوفان اور شدید برف باری کا امکان ہے، انتظامیہ نے گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ملکہ کوہسار مری کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔

مری میں شدید برفباری کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کا مری میں داخلہ بند کردیا ہے، جبکہ مری میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے مری میں گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق  مری میں گاڑیوں کے داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ برف باری اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق ایمبولینس، سیکیورٹی گاڑیاں، فائرفائٹنگ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید