• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی اور علی انصاری رشتۂ ازدواج میں منسلک

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی صبور علی اور علی انصاری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر صبور علی کی رخصتی کی بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید