• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ صبور علی نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے اپنی شادی کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اُن کے نکاح کے دن کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں صبور علی اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ بےحد خوش اور حسین نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’صبور علی کی زندگی کی نئی شروعات۔‘

صبور علی نے صرف 20 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اس جوڑی کے لیے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید