• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمدخراسانی افغان صوبے ننگر ہار میں مارا گیا،ذرائع




پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہار میں مارا گیا، دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)  کا ترجمان تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا، دہشتگرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا، محمد خراسانی شاہد اللّٰہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کےعوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی پاکستان کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا، محمد خراسانی سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود سے مل کر پلاننگ کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید