نامور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں، جبکہ ان کی صحت بہتر بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان کی بھانجی رچنا شاہ نے بتایا تھا کہ 92 سالہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہے اور وہ اس وقت مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
خیال رہے کہ 92 سالہ اداکارہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا۔
ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ ’دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے سالوں سے جانتے ہیں۔‘
ساتھ میں انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رچنا نے ہی بتایا تھا کہ لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان میں اس وبا کی درمیانی علامات ہیں، تاہم ڈاکٹر نے یہ نصیحت کی تھی کہ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو کی ضرورت ہے۔