• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 264فیصلے،6مجرموں کو قید، جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 14جنوری کو مجموعی طور پر 264مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 320گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 9اور منشیات کے چالیس مقدمات نمٹائے جرم ثابت ہونے پر چھ مجرموں کو ساڑھے سترہ سال قید اور 115500روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 106 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 109 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 181 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 43 مجرموں کو بارہ سال تین ماہ قید اور 352860 روپےجرمانے کی سزا سنائی۔