• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: اب جانور بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے لگے


 ٹریفک قوانین پر پابندی آپ کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھ سکتی ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی پر اب صرف انسان ہی نہیں جانور بھی عمل کرنے لگے ہیں۔

یقین نہیں آ رہا تو اس ویڈیو میں ہی دیکھ لیجیے جس میں ایک بلی کو زیبرا کراسنگ پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو ٹریفک رکنے کا انتظار کر رہی ہے۔

برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے کیمرے میں ٹریفک رکنے پر بلی کے سڑک پار کرنے کے یہ مناظر قید کرلیے، جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوگیا۔

ویڈیو دیکھ کر بلی کی سمجھداری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح وہ ٹریفک روکنے پر زیبرا کراسنگ کے ذریعے روڈ پار کر رہی ہے۔