• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی پذیرائی بعض قوتوں کوہضم نہیں ہورہی‘ڈاکٹرشہنازبلوچ

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی کی رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نےکہا ہےکہ 22تا 24جنوری کو کوئٹہ میں ہونے والا پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان و بلوچ قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاکیونکہ عوام کی امیدیں بی این پی سے وابستہ ہے جس نے روزاول سے حقوق کے حصول کیلئے ہرسطح پر جدوجہد کی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ بعض قوتوں کو بی این پی عوامی پذیرائی ہضم نہیں ہورہی اس لیے وہ جماعت کے خلاف منفی حربے استعمال کررہے ہیں جنہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں مل رہا۔
کوئٹہ سے مزید