• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری وزیراعظم کیلئے 4 نون لیگی امیدوار، نواز شریف ناراض

لاہور(ٹی وی رپورٹ) ذرائع کے مطابق عبوری وزیر اعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے، شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔

ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔

پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید