• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک گئے، وفاقی کابینہ کو بریفنگ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) نواز شریف کے بیرون جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نواز شریف علاج نہیں احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک گئے-وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وجہ بتادی گئی-نواز شریف نے لندن میں علاج کروایا اور نہ ہی عدالتی احکامات کے باوجود میڈیکل رپورٹس شیئر کیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے گیارہ جنوری کو ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے- ذ رائع کے مطا بق اجلاس میں ایک کابینہ رکن نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی-لاہور ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا تھا-شہباز شریف کیخلاف بیان حلفی کی خلاف ورزی پر حکومت کے پاس قانونی کارروائی کے کیا اختیارات موجود ہیں؟اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ نواز شریف احتساب سے بچنے کیلئے بیرون ملک گئے-

اہم خبریں سے مزید