• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہزاروں ڈالرز اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر کے لیے خرچ کریں۔ لیکن چند ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو زیادہ نہیں تو اتنی ہی رقم اپنے بچوں کے لیے مکمل فرنشڈ پلے ہاؤس بنانے پر لگاتے ہیں۔

کینیڈا کے علاقے لیتھر برج میں قائم ایک فیملی بزنس چارمڈ پلے ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا بہترین، آرام دہ اور معیاری پلے ہاؤس بنائیں گے۔

اگر ان کے دیگر تخلیق کردہ کاموں کو دیکھا جائے تو پھر ان سے اتفاق کرنا پڑے گا۔

لیکن اس سے قبل کہ آپ اپنے بیک یارڈ میں اپنے تصوراتی پلے ہاؤس کی تعمیر شروع کریں، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک بنیادی پلے ہاؤس کو شروع کرنے کے لیے ساڑھے تین ہزار ڈالرز کی بھاری رقم درکار ہوتی ہے لیکن اگر آپ کچھ خاص چیزیں چاہتے ہیں تو یہ بل پھر  ہزاروں بلکہ لاکھوں ڈالرز تک جاسکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید