• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم ICC مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر


پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا جس میں مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھی مقرر ہوئے تھے۔

ٹیم میں بنگلا دیش کے3 کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور سری لنکا کے2، 2 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان کے فخر زمان کو اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ، ینامن ملان، راسیون ڈر ڈاوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، وانندو ہسارنگا مستفیض الرحمٰن، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید