• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف نامہ رانا شمیم کا نہیں نواز شریف کی ایما پر دیا گیا، شہزاد اکبر

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حلف نامہ رانا شمیم کا نہیں نواز شریف کی ایما پر دیا گیا،نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتی معاملات پر اثر انداز ہو رہا ہے،کوئی صدارتی نظام نہیں لا رہے تاہم نظام کی بہتری کے لیے مزید اصلاحات لا رہے ہیں،کسی ریفرنڈم سے صدارتی نظام نافذ نہیں ہو سکتا،آئین میں درج ہے ملک کس طرح چلے گا ،رانا شمیم کی جانب سے جمع کروائے جانے والے بیان حلفی کے پیچھے نواز شریف تھا،رانا شمیم نے خود نہیں بلکہ شریف خاندان کے کہنے پر بیان حلفی جمع کروایا۔عدلیہ کے خلاف سازش کا مرکزی کردار بھی نواز شریف ہے،نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتی معاملات پر اثر انداز ہو رہا ہے اور عدلیہ پر حملہ کر رہا ہے، ہمیں خبر ہے کہ اپنے کیسز پر اثر انداز ہونے کے لیے شریف خاندان ہتھکنڈھے کھیل رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید