• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے 24 جنوری کے ملک گیر ٹریکٹر ٹرالی مارچ سے متعلق نوید قمر کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما نوید قمر نے 24 جنوری کو ملک گیر ٹریکٹر ٹرالی مارچ کی تفصیلات بتادیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 21 جنوری سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسان مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں کھاد کا بحران مصنوعی ہے جبکہ حکومت نے اپنی نااہلی کا ملبہ کسانوں پر ڈال دیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 24 جنوری کو ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد میں مارچ کی قیادت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید