• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کزن کیساتھ ڈانس، دولہا کے تھپڑ مارنے پر دلہن کا جوابی وار، کسی اور سے شادی کرلی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دولہا بارات کے موقع پر ہی اپنی ہونے والی بیوی پر شدید غصہ کر بیٹھا اور کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر دلہن کو تھپڑ دے مارا جس کے جواب میں دلہن نے کسی اور سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں شادی کا جشن چل رہا تھا، دولہا دلہن سمیت سب ڈانس کر رہے تھے کہ اتنے میں دلہن کا کزن محفل میں آیا اور دلہن کے ساتھ ڈانس کرنے لگا۔ دلہن کے کزن نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا جو دولہا کو ناگوار گزرا اور اس نے اپنی ہونے والی اہلیہ کو بھری محفل میں زور دار تھپڑ جڑ دیا۔ اس واقعے پر دلہن سمیت محفل کے شرکاء کو سانپ سونگھ گیا، بعدازاں لڑکی نے جوابی وار کرتے ہوئے اپنے والدین سے بات کرکے شادی رکوا دی اور محفل میں ہی موجود ایک شخص کا انتخاب کرتے ہوئے مقررہ وقت پر اس کے ساتھ شادی کرلی۔ دوسری جانب اپنے غصے پر قابو نہ رکھنے والے دولہا نے لڑکی اور اس کے گھر والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی اور شادی کے انتظامات پر خرچ ہونیوالے 7 لاکھ بھارتی روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید