• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مہنگائی سے متعلق سوال پوچھنے پر امریکی صدر جو بائیڈن برہم ہوگئے اور صحافی کو گالی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا مہنگائی میں اضافہ وسط مدتی انتخابات میں سیاسی بوجھ کا باعث ہوگا؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نہیں یہ بہت بڑا اثاثہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ مہنگائی ہوگی اور ساتھ ہی صحافی کو گالی بھی دے ڈالی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید