• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران نے جمعیت نظریاتی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے 3 فروری کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا سے رابطہ کرتے ہوئےکیا۔ رحیم آغا نےاس موقع پر 3 فروری کی جمعیت نظریاتی کی کفن پوش ریلی اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے کہاکہ وہ اس ریلی اوردھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ عبدالستار چشتی نے اس موقع پر کہاکہ صوبائی حکومت واقعہ کی فوری طور پر صاف و شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو منظرعام پر لائے۔ جب تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی قوم میں عدم تحفظ کے احساس کا شکار رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دشمن قوتیں ملک کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ قوم کو پرامن زندگی سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنے تک امن ممکن نہیں امن وامان کے قیام کے لیے حکومت تمام وسائل کو بروئے کار
کوئٹہ سے مزید