• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے حقوق کیلئے دھرنے اور کامیاب مذاکرات پر عشرت العباد نے حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد دی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا مقامی حکومت کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

کراچی سمیت صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام پارٹیوں کو ساتھ مل کر چلنے کی تلقین کی گئی۔

ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ حکومت سندھ کو عوامی مفاد میں فوری اور بڑے اقدامات اور فیصلے کرنےچاہئے۔

قومی خبریں سے مزید