٭اکثر بڑے گھروں میں چھوٹے اور چھوٹے گھروں میں بڑے لوگ رہتے ہیں۔
٭کسی شخص کی عظمت یہ ہے کہ وہ چاہے کتنا ہی کام یاب کیوں نہ ہوجائے، اپنے قدم زمین ہی پر رکھے۔
٭کوئی شئے اس قدر نقصان دہ نہیں ،جتنا وقت برباد کرنا ہے۔
٭مطالعہ غم اور اُداسی کا بہترین علاج ہے۔
(خالد نذیر خالد، سیدپور روڈ، راول پنڈی)