محکمہ ایکسائز نے پیسکو کو اربن ایموویبل پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر نوٹس جاری کردیا۔
محکمہ ایکسائز کے نوٹس کے مطابق پیسکو کے ذمہ ساڑھے 51 کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے، پیسکو حکام 15 دن میں یو آئی پی ٹیکس جمع کروائیں۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے پر پیسکو پراپرٹیز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد اعجاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسکو حکام ٹیکس کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
محمد اعجاز خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پیسکو پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کر رہا ہے، پیسکو نے ٹیکس ادا نہیں کیا تو دفاتر سیل کریں گے۔