• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل، ویڈیوز اور شواہد سے گرفتاریاں و شناخت جاری


خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 128 افرا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زیرحراست افراد کو  اے ٹی سی ملتان میں پیش کیا جائے گا۔

میاں چنوں میں دو روز قبل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگاکر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ جس کےبعد 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید