لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان اور سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والے ملزم صابر محمود ہاشمی کو جیل بھجوا دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا ۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کی سیکشن 20.21.24 کے علاوہ پی پی سی کی دفعات لگائی گئیں ہیں ۔ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف ناموں سے اکاؤنٹس بنارکھے تھے۔