وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق روسی صدر کی دعوت پر وزیراعظم آج سرکاری دورے پر ماسکو جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 2 روزہ دورہ روس پر اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہے۔
دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور پاک روس تجارتی تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اس دوران روس کے نائب وزیراعظم، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملیں گے۔
اعلامیے مے مطابق عمران خان اس موقع پر ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان 2 دہائیوں کے بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں۔