سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔
آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات کل 3 بجے سہ پہر منصورہ لاہور میں ہوگی۔
ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ، امیر العظیم، قیصر شریف و دیگر شریک ہوں گے۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت ہوگی۔
آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان یہ ملاقات 13 فروری کو شیڈول تھی مگر سابق صدر کی طبیعت کی ناسازی کے باعث اسے موخر کیا گیا تھا۔