اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پی ایف یوجے کی کال پرآج ( پیر)کالے قانون پیکا آرڈیننس کے خلاف یوم سیاہ،احتجاجی مظاہرے اور پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہاؤس تک آزادی صحافت ریلی نکالی جائے گی، احتجاجی ریلی میں راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی ،انسانی حقوق، طلباء،مزدور،تاجر،وکلاء اور سول سوسائٹی کی تنظمیں شریک ہوں گی، احتجاجی مظاہرے میں پیکا آرڈیننس کے کالے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا، مظاہرے کا مقصد ملک میں آئین پاکستان کے تحت آزادی اظہار رائے کے حق کا حصول ہے ، پہلے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جسکے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔