• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور پی پی دونوں ہی چور حکومتیں ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں ہی چور حکومتیں ہیں۔

سکھر پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں ہی مارچ نکال رہی ہیں، دونوں جماعتوں نے چوریاں کیں، جھوٹ بولے اور کرپشن کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں چور حکومتیں ہیں، نااہل حکومت نے سندھ کا حلیہ خراب کردیا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے الزام لگایا ہے کہ بلوچستان کی حکومت 3 ارب روپے میں دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 12 مئی کے واقعے پر معافی مانگی ہے اور کہا کہ انہیں استعمال کیا گیا، متحدہ قیادت کو بتانا پڑے گا کس نے انہیں استعمال کیا ہے۔

دوران خطاب سراج الحق پشاور سانحہ کی مذمت کی اور اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید