پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں جنہوں نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ثناء جاوید آج کل جیو انٹرٹینمنٹ ہی کے ایک اور مشہور ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ میں ایک بھولی بھالی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں اور نئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔
دوسری جانب مشتِ خاک میں مرکزی کردار ’دعا‘ میں معصوم بھولی بھالی سی نظر آنے والی اداکارہ ثناء جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر متعدد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنے ناگوار تجربات سے متعلق پوسٹس شیئر کر کے اُن کے چھپے ہوئے دوسرے چہرے سے پردہ اٹھا رہے ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین حیران و پریشان نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثناء جاوید کے خلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثناء کے منفی رویئے کے خلاف پوسٹس کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ماڈل فریحہ شیخ نے ثناء جاوید کے منفی رویئے اور اُن کے ساتھ کام کرنے کے دوران برے تجربے سے متعلق اپنی پوسٹ پر تفصیل سے بات کی ہے۔
فریحہ شیخ کا اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’بہت سارے فنکاوں کی جانب سے ثناء جاوید کے برے اور منفی رویئے پر بات کرنے کے بعد وہ بھی اپنے برے تجربے پر بات کرنا چاہتی ہیں، وہ محسوس کر رہی ہیں وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اُن کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔‘
فریحہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں اور اُنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔
دوسری جانب میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ ’ثناء جاوید نے انہیں نکاح میک اپ کے ٹرائل کے لیے اپنے گھر بلایا تھا اور اُن کے میک اپ کی بد تعریفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں میک ہی نہیں کرنا آتا ہے ، ثناجاوید نے اُنہیں 4 گھنٹوں تک اپنے گھر کا باتھ روم بھی استعمال کرنے سے روکےرکھا، مجبوراً انہوں نے گھر سے باہر قریبی ریستورانت میں جا کر باتھ روم کا استعمال کیا تھا ۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک اور شکایت پاکستان کی خوبرو ماڈل منال سلیم کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔
منال سلیم کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر لکھنا تھا کہ ثناء جاوید نے انہیں اُن کے منہ پر ’دو ٹکے کی ماڈل ‘ کہا تھا۔