• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ڈائریکٹر جنرل ایل پی جی/ایل این جی ڈاکٹر انجینئر نواز احمد نے استعفیٰ دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ اعلیٰ بیوروکریٹس کا طویل عرصے سے مبینہ متکبرانہ رویہ اور ماتحت افسران کے ساتھ غیر انسانی سلوک،استعفیٰ کی وجوہات ہیں۔ اس کا انکشاف 07 مارچ کو سیکرٹری پٹرولیم کو بھیجے گئے استعفیٰ میں ہوا ہے جس کی کاپی پرنسپل سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اور اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری کو بھی بھیجی گئی۔ رابطہ کرنے پر ڈی جی ایل پی جی/ایل این جی نے پیشرفت کی تصدیق کی، استعفیٰ، کی کاپی دی نیوز کے پاس موجود ہے، ۔
اہم خبریں سے مزید