لندن( نیوز یجنسیاں )تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تین گھنٹے طویل ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے صاحبزادے بھی موجود رہے، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس حوالے سے علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔ذرائع کے مطابق علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے، تحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔ ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاور شو کریں گے۔