• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میل کرنے سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر مونس الہٰی کا جواب

بلیک میل کرنے سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

مونس الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں شیخ صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید بھول رہے ہیں، اسی جماعت کے لیڈر ان کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں، عمران خان کے ساتھ سائے اور چٹان کی طرح کھڑا ہوں، باقی لوگوں کا ذمے دارنہیں، عمران خان سڑکوں پر آ گئے تو وہ واقعی خطرناک ہو جائیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس کے جواب میں شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، میں صوبوں کی سیاست کی بات نہیں کرتا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ممبر کا اتنا ریٹ لگے گا۔


قومی خبریں سے مزید