• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کچھ دنوں بعد سابق وزیراعظم کہلائیں گے، سعید غنی


پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بیانات، اعلانات سے واضح ہے کہ حکومت کے پاس 172 بندے نہیں، عمران خان کچھ دنوں بعد سابق وزیراعظم کہلائیں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی انہیں چائے پلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سوچ کر بتائیں گے، عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد نہیں ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھ گئے کہ اتحادی بھی اس کے ساتھ نہیں، اُنہیں بہت بڑی شکست ہونے والی ہے، کچھ عرصے بعد وہ ملک کا سابق وزیراعظم کہلائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد عمران خان کہہ رہے ہوں گے کہ مجھے نکالا کیوں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کی اردو کا مذاق اڑاتےہیں، جبکہ وہ خود معیشت، روحانیت، دستاویزات جیسے لفظ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں متفقہ ایجنڈے پر جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں، اب کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے بڑے لیڈروں میں سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید