• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اور میرب کی منگنی، ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی ہوتے ہی ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔

گزشتہ روز عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ جیسے ہی اپنی منگنی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین اور میمرز کو ایک نیا موضوع مل گیا جوکہ ہانیہ عامر پر مزاحیہ میمز بنانا۔

ہانیہ عامر، جوکہ ماضی میں عاصم اظہر کی قریبی دوست رہ چکی ہیں، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب سے ہی ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں اور صارفین مزاحیہ میمز شیئر کرکے اداکارہ کے جذبات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے عاصم اظہر کو کیے گئے میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’میں ہانیہ عامر کی دوست ہوں اور اُنہوں نے ہارپک پی لیا ہے۔‘



شیخ نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ عاصم اظہر کی منگنی کی تصاویر کی مدد سے بنائی گئی جبکہ ویڈیو کے آخر میں ہانیہ عامر کا بھی ایک کلپ شامل ہے جس میں وہ بہت رو رہی ہیں۔

صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر کی موجودہ صورتحال۔‘

سُمرا نامی صارف نے ہانیہ عامر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’یہ کیا ہوگیا؟‘

صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کا عاصم اور میرب کی منگنی پر ردّعمل۔‘

ایک صارف نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ بدلے کا وقت ہے، ہانیہ اب تُم شادی کرکے عاصم سے بدلہ لو، میں انتظار کررہا ہوں۔‘

حبا سید نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں ہانیہ کی دوست ہوں، ہانیہ نے سرف کھالیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید