رہنما ایم کیو ایم پاکستان کشور زہرا کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں رہنے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
کشور زہرا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی گئی۔
ایک صحافی نے کشور زہرا سے سوال پوچھا کہ عدم اعتماد سے متعلق ایم کیو ایم کی کیا پالیسی اور فیصلہ ہے؟
جس کے جواب میں کشور زہرا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی پالیسی یہ ہے کہ جتنی بھی پارٹیاں ہیں وہ عوام کے بارے میں کیا سوچ رہی ہیں، ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے۔
کشور زہرا نے کہا کہ ماضی میں پہلے اور دوسرے کو آزمایا تھا اب تیسرے کو آزما رہے ہیں، ہم دو طرف نہیں، تین طرف کی بات کر رہے ہیں۔