پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق سے متعلق ایک اور نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکار احد رضا میر کے کچھ مبینہ افیئرز سے متعلق دعوے کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں صحافی یاسر شامی کی جانب سے اداکارہ سجل علی پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور طلاق کی وجہ احد کو ٹھہرایا۔
راجا مطلوب نے کہا کہ اگر احد رضا میر خود اپنے منہ سے سچ بتا دیں تو سب کو طلاق کی وجہ معلوم ہوجائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد احد رضا میر کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اُن کے کتنے افیئرز ہیں اور وہ کتنی بار کس طرح کی حالت میں پکڑے جاچکے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں راجا مطلوب نے اداکارہ سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ صحافی یاسر شامی نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان طلاق ہوئی کیونکہ سجل نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔