• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، حافظ حمد اللّٰہ


ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو رخصت کرنا ہوگا، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر متحدہ فیصلے نہیں کرتی، شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوا کہ عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ریفارمز کے حق میں ہے ، انتخابی اصلاحات ضرور کریں گے۔

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے، نئی حکومت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں کون ہیں ؟ امریکا، یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکا کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، بھارت کے حوالے کردیا، آپ نے امریکا کے کہنے پر سی پیک بند کردیا، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

قومی خبریں سے مزید