پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزراء نے بیرونِ ملک روانگی کے پروازیں بُک کروانا شروع کردی ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کے بڑے سرپرائز کے بعد شرجیل میمن کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ اسٹارٹ ہوگئی ہے اور کچھ وزراء نے بیرونِ ملک کے لیے ٹکٹیں بُک کروالی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔